عمران خان بچ گئے ترین تاحیات نااہل

گلگت(کرگل نیوز)آج ایک بار پھر جمعہ تھا اور پاکستان کی عدالت عظمیٰ ایک بڑا فیصلہ دینے جا رہی تھی۔ اس مرتبہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسی جماعت کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی اہلیت سے متعلق تھا۔
اس سے پہلے 28 جولائی کو اسی عدالت عظمیٰ نے اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا اور وہ دن بھی جمعے کا ہی تھا۔
آج کے جمعے اور 28 جولائی کے جمعے میں فرق یہ ہے کہ جمعے کو عمران خان نااہلی سے بچ گئے جبکہ 28 جولائی کے جمعے کو نواز شریف نااہلی سے نہیں بچ سکے تھے۔