سام سنگ نے 512 جی بی سٹوریج کیساتھ موبائل متعارف کرانے کی تیاری شروع کی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اس وقت زیادہ تر سمارٹ فون 32 جی بی سے 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ آ رہے ہیں۔ کچھ ہائی اینڈ سمارٹ فون 128 جی بی اور 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی آتے ہیں۔ تاہم اب سام سنگ اسے بدلنے والا ہے۔ سام سنگ نے بڑے پیمانے پر 512 GB eUFS سٹوریج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ نئی سٹوریج سائز میں 256 جی بی کی سٹوریج کے برابر ہی ہے ۔
نئی سٹوریج میں ڈیٹا ریڈ (read) کی سپیڈ 860 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہے جبکہ ڈیٹارائٹ کی سپیڈ 255 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔
Load/Hide Comments