1972 سے اب تک کوئی بھی چاند پر نہیں گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جولائی 1969 کو نیل آرم سٹرانگ نے چاند پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی تھی جس کے بعد مزید پانچ مرتبہ امریکی مشن چاند پر بھیجے گئے۔
1972 میں چاند پر آخری مرتبہ کوئی خلا باز گیا تھا۔ اس کے بعد اب تک کوئی بھی انسان چاند پر نہیں گیا۔ اب تقریباً نصف صدی کے بعد امریکہ نے اعلان کیا ہے وہ چاند پر مشن بھیجے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو اس سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ امریکہ یا کسی اور ملک نے اس دوران چاند پر کوئی ایسا مشن کیوں نہیں بھیجا جس میں خلا باز شامل ہوں
Load/Hide Comments