قائد کے نظریات کی بنیاد ہی اسلام کا فلسفہ ہے شمس میر
گلگت(گوہرایوب سے)آج 25 دسمبر 2017 یوم قائد کے موقع پر گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی طرف سے خصوصی طور پر قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ منانے کا اہتمام کیا گیا سالگرہ تقریب میں مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کیک بھی کاٹا تقریب میں سکٹریری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین اور صحافتی تنظیموں سے وابستہ صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی قائد کے فرمودات کے مطابق امن اور بھائی چارگی کیساتھ زندگی بسر کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہماری سلامتی اور بقاء کی ضمانت اسی میں ہے کہ ہم اپنے مفادات کیلئے حضرت قائد اعظم کے فرمودات کو نہ بھولیں‘ ہمیں یقین کرنا ہو گا کہ ہمارا راستہ وہ نہیں جس پر ہم چل رہے ہیں بلکہ درست سمت وہی ہے جو اس مملکت خداداد کے عظیم المرتبت بانی نے ہمارے کے لیے متعین کی تھی۔ ہم بحیثیت پاکستانی قوم زندہ روایات کے امین حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے شاہیں کی تصویر ہیں۔ قائد کے نظریات کی بنیاد اسلام کے فلسفہ پر ہے خدا ہم سمیت سب کو بھی حضرت قائد اعظمؒ کے فرمودات اپنانا نصیب کرے اور قائد اعظم محمد علی جناح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےآمین۔