بہادر مسلح افواج پر فخر ہے صوباٸ وزیر اطلاعات
گلگت(کرگل نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اطلاعات و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فتح اللہ خان نے خصوصی پیغا م میں کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے، علامہ محمد اقبال کا وطن عزیز پاکستان کے خواب کو قائداعظم نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے پاکستان کے حصول کو ممکن بنایا، اللہ کے فضل سے پاکستان کی شکل میں ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک دیا، ہم اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتے ہیں اس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطاکی، آج آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہے، آج کے دن پوری قوم تجدید عہد کے ساتھ یوم پاکستان منارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان ہماری پہچان بنا تو ہمیں لامحدود چیلنجز کا سامنا تھا، ہماری زندگیوں میں بہت سے نشیب و فراز آئے اور ہم پر جنگیں مسلط کی گئیں، ہمیں حالیہ تاریخ میں اپنی قومی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، ہم دنیا کی واحد قوم ہے جس نے اتنی لمبی لڑائی لڑی، جانی و مالی قربانی دی مگر بے پناہ حوصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔وزیر اطلاعات وپلا ننگ اینڈوڈویلپمنٹ نے کہا کہ 23مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو ایسی قومی ریاست بنانا ہے جس میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور پاکستان کا ہر خطہ ترقی کرے،آج کا پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بننے جا رہا ہے جسے ہم ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو دور جدید کی ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے، ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کاپرچم بلند رکھا ہے اور دشمن کو ہر وقت اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔