شیشپٸر گلیشٸر پھٹنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیۓ اقدامات کررہے ہیں جنرل منیجر این ایچ اے
گلگت( کرگل نیوز )نیشنل ہاٸی وے اٹھارٹی گلگت بلتستان کے جنرل منیجر انجینٸر محبوب ولی خان اور فورس کمانذر ایف سی این اے کے کرنل سٹاف کرنل سجاد کے مابین ملاقات۔ملاقات میں ششپٸر گلیشٸر کے پھٹنے کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے گفتگو ہوٸی ملاقات میں جنرل منیجر این ایچ اے نے کہا کہ ششپٸر گلیشٸر کے پھٹنے کے خطرات کے پیش نظر این ایچ اے نے ایف ڈبیلو او کو 5 ملین کی رقم متاثرہ بریجزز کی پروٹیکشن کے مد میں منظور کر چکا ہے اس کے علاوہ ایک ہنگامی بریج بھی متاثر ہونے والی متلعقہ جگہ پہنچایا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورت حال سے نمٹے ہوۓ متبادل راستہ بروقت یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے نے 4.5 ملین کا پرپوزل ریٹیرنگ وال اور احتیاطی تدابیر کے مد میں این ایچ اے ہیڈ آفس کو بھجوایا ہے بہت جلد اس کی بھی منظوری دینگے۔ملاقات میں یہ بھی طے ہوا کہ موجودہ ششپٸر گلیشٸر پھٹنے کے خطرات کے پیش نظر گلگت بلتستان انتظامیہ اور دیگر ہیڈ آف ڈیپارمنٹ سے بھی ہنگامی طور پر میٹینگ منعقد کراٸنگے۔ملاقات کے دوران کرنل سٹاف نے بھی ممکنہ تعاون کی یقینی دہانی کراٸی۔