پڑی بنگلہ میں رونما ہونے والا واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے جس کی مزمت کرتے ہیں جی ایم این ایچ اے گلگت ریجن

گلگت ( نماٸیندہ )نیشنل ہاٸی وے اتھارٹی گلگت ریجن کے جنرل منیجر انجینٸر محبوب ولی خان نے گزشتہ روز پڑی بنگلہ کے مقام روڑ حادثہ کی بھرپور مذمت کی اور کمسن بچے کے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عموما پڑی بنگلہ میں ایسے دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ گاڑیوں کی تیز رفتاری ہے جو ڈراٸیور حضرات کی غیر زمہداری اور لاپرواٸی بھی ہے
تفصیلات کے مطابق کل پڑی بنگلہ میں گاڑی کی تیز رفتاری روڑ ایکسیڈنٹ میں کمسن بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا جو انتہاٸی دردناک اور افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جاۓ کم ہے انہوں کہا کے کمسن بچے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی کمسن پھول کو جنت کے باغات میں جگہ عطا ٕ کرے آمین انہوں نے کہا کہ پڑی بنگلہ کے جملہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد روٹین مرمت کیساتھ پڑی بنگلہ پورشن میں مذید سپیڈ بریکر لگاواٸیں گے جس کے بدولت دوبارہ ایسے واقعات رونما نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پیدن داس جگلوٹ مناور سے بھی ہوتے ہوۓ خنجراب تک جاتی ہے مگر بار بار پڑی بنگلہ میں ایسے دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں جو افسوسناک ہے اس کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ پڑی بنگلہ پورشن میں سڑک بلکل سیدھا ہے جس کے باعث تیز رفتاری سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور دوسرا شعور آگاہی کی کمی کی وجہ بھی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے گھر گھر میں والدین اپنے پچوں کو شعور بھی دیں تو ایسے واقعات کا خاتمہ یقینی ہوسکتا ہے اس کے علاوہ میں صوباٸی حکومت بلخصوص آٸی جی پولیس گلگت بلتستان سے بھی گزارش کرونگا کہ پڑی بنگلہ پورشن میں ہنگامی بنیاد پر ٹریفک پولیس کی تعیناتی یقینی بناٸیں تاکہ حد رفتار کے خلاف ورزی کرنے والوں پر چالان ہو اور سزا جزا کا نظام یقینی ہو تو ایسے حادثات میں کمی آسکتی ہے حالانکہ پہلے سے موجود سپیڈ بریکرز کے ہونے کے باوجود تیز رفتاری میں کمی نظر نہیں آتی لہذا صوباٸی حکومت اس حوالے سے اقدامات اٹھاۓ۔انہوں نے ایک دفعہ پھر لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوۓ کہا کہ کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں