آج کے طلبہ کل کے معمار ہیں اساتذہ کی ترجیحات طلبہ کی تعلیم و تربیت ہونی چاہیۓ نگران وزیر اعلی میر افضل خان

استور(گوہرایوب سے)نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے بونجی کا دورہ کیا وزیر اعلی کی آمد پر ڈپٹی کمشنر استور کمال خان اور ایس پی استور جان محمد نے وزیر اعلی کا استقبال کیا اس کے بعد وزیر اعلی کو گارڑ آف آنر بھی دیا گیا وزیر اعلی نے بونجی کےداس ہینگنگ بریج کا افتتاح بھی کیا بعد از بواٸز ہاٸی سکول بونجی میں مختصر تقریب میں شرکت بھی کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا وزیر اعلی نے خطاب کرتے ہوۓ اساتذہ کو اس بات پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی تعیلم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بچوں کا مستقبل روشن ہو اور طلبہ کل کو حقیقی معنوں میں قوم کے محسن بنے تاکہ علاقے کی تقدیر بدل سکے انہوں نےکہا کہ تعلیم تربیت سے ہی بہترین معاشرہ کا قیام عمل میں آتا ہے مگر افسوس ہے کہ تعلیمی شعبوں سے وابستہ زمہ داران بھی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں جس وجہ سے تعلمی معیار میں کمی نظر آتی ہے اساتذہ تعلیمی شعبہ سے ہٹ کر دیگر سرگرمیوں میں خود کو شامل نہ کرے اپنے شعبے کو ترجیح دیں تاکہ تعلیمی معیار بہتر ہو وزیر اعلی نے عوامی اجتماع سے مختصر خطاب کرتے ہوۓ عوام کو امن بھاٸی چارگی اور قومی سوچ کو پڑوان چھڑانے کا زور دیا انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ اور قومی مفاد کے پیش نظر عوام کوکردار ادا کرنے کی بھی تلقین کی وزیر اعلی نے کہا کہ استاتذہ سیاسی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارواٸی کی جاۓ گی وزیر اعلی نے سکیٹریری تعمیرات آصف اللہ خان اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران کو احکامات جاری کر دیۓ کہ دن رات ایک کر کے بونجی Rcc بریج منصوبے کو جلد تکمیل کیا جاۓ تاکہ عوامی مساٸل کا خاتمہ یقینی ہو وزیر اعلی نے سکیٹریری تعلیم کو بھی احکامات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ بواٸز ہاٸی سکول کو مذید بترین سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیۓ کردار ادا کریں تمام سکیٹریریز آفیسرز عوام کے خادم ہیں اور میں خود بھی خادم اعلی ہوں عوامی خدمت کے لیۓ ہم سب کو ہمہ وقت منفرد کردار ادا کرنا ہوگا وزیر اعلی نے کہا قاٸد کا فرمان ہے اس پرچم کے ساۓ تلے ہم ایک ہیں اور قرآن مجید میں بھی اللہ نے فرمایا کہ دنیا میں تفروقہ نہ پھیلاو تو ہم سب نے ایک ہونا ہے چاہے تعلیم کا میدان ہو یا دیگرشعبہ ہاۓزندگی کے میدان ہم نے ایک ہو کر قوم بننا ہے تقریب کے بعد نگران وزیر اعلی گلگت بلستان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ بھی کیا