آرڑر اور آرڈننس کی روایات کی بنیاد بھی ماضی کے حکومتوں نے ہی رکھی اور آج آرڑرز کے خلاف خود چیخ رہے ہیں جو کہ عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں طاہرایوب

گلگت(کرگل نیوز)گلگت بلتستان کے آٸینی حقوق کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں پاکستان تحریک انصاف کی صوباٸی قیادت وفاق سے مسلسل رابطے میں ہے بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کے مطابق بہتر سے بہترآٸینی اصلاحات یقینی بنایا جاۓ گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی جی بی 14 استور 2 طاہرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں صوباٸی صدر جسٹس ریٹاٸرڈ سید جعفر شاہ کی قیادت میں فعال اور مضبوط ہے ان شاء اللہ آٸندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بھی کلین سویپ کریگی ماضی کے حکومتوں نے یہاں کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے منتخب نماٸندوں نے ہمیشہ اپنے آقاوں کی خوشنودی اور اپنی وزارتوں کے حصول کے علاوہ کچھ نہیں سوچا گلگت بلتستان میں روز اول سے قومی مفاد کے بجاۓ ذاتی مفادات کو ترجیح دی گٸ جس کی وجہ سے آج تک ہم حقیقی معنی میں قومی دھارے میں شامل نہیں ہوسکے آرڑر اور آرڈننس کی روایات کی بنیاد بھی ماضی کے حکومتوں نے ہی رکھی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سخت فیصلوں نے اس ملک کے عوام کو موجودہ حالات کے پیش نظر مشکل میں ضرور ڈالا ہے مگر مختصر مشکل حالات کے بعد ان شاء اللہ پاکستان ایک عظیم ملک اور عظیم قوم کی فہرست میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ صوباٸی حکمران جماعت اور ماضی کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی آج آرڑرز کے خلاف چیخ رہے ہیں جو کہ عوام کے آنکھوں میں دھول جونکنے کے مترادف ہے حلانکہ آرڑرز کی بنیاد ہی انہوں نے ڈالا سرتاج عزیز کی سفارشات پر آج چیخنے کے بجاۓ اپنے دور حکومت میں عملدرامد کو یقینی بناتے نہ کہ آج سفارشات کی حمایت میں عوام کو بیوقوف بناۓ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی اس قوم کو بہتر عوامی امنگوں کے مطابق انصاف دے گی ان شاء اللہ