استور سپریم کونسل کے وفد کا ڈاکٹر عباس کی قیادت میں چیف سکیٹریری سے ملاقات دوران ملاقات چیف سکیٹریری نے استور سپریم کونسل کی عوامی خدمات کو سراہا

استور(پ ر)استور سپریم کونسل اور داسخرم سپریم کونسل کا ایک وفد ڈاکٹر عباس چیئرمین گلگت بلتستان سپریم کونسل کی زیر صدارت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے استور کے مختلف ایشوز کے حوالے سے گلگت میں ملاقات کی۔ وفد نے استور کے درپیش مسائل جس میں استور ویلی روڈ کی فوری مرمت اور آئندہ کے لئے ری ایلاینمٹ ، زلزلے سے متاثرین کی آبادکاری، استور کے بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری سے تباہ کاری، اور ان علاقوں کے روڈز کو آل ویدر کرنا، صحت اور تعلیم کے ایشوز، شونٹر روڈ اور ٹنل کی تعمیر، سی ایس ایس کے کوٹے میں اضافہ بجلی کا بحران، روڈ کی بندش کی وجہ سے مہنگائی کے آئ یو کیمپس جیسے دیگر ایشوز پر تفصیلی بات کی۔ چیف سیکریٹری نے کچھ مسائل کے حل کے لئے جیسے صحت، تعلیم،ورکس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق جیسے مسائل کے حل کے فوری احکامات متعلقہ سیکریٹریز کو دے دیے۔ دیگر اہم ایشوز کے حل کے حوالے سے جو وفاقی لیول کے تھے وفاقی حکومت سے بات کر کے حل نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔ چیف سیکریٹری صاحب نے سی ایس ایس کے کوٹے میں 1فیصد سے بڑھا کر ڈیڑہ فیصد کرنے کا وعدہ کر لیا۔ اس کے علاوہ شونٹر روڈ اور ٹنل کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ علاوہ ازیں چیف سیکریٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ استور کے بالائی علاقوں کے روڈز کو آل ویدر کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ وفد نے چیف سیکریٹری سے ایک اہم ایشو جو کہ استور کے تمام سکولوں یعنی 35 سکولوں کے پی سی فور جس کی فائل ہی غائب کردی گئی تھی کو ڈھونڈ کر ایپرول کے لئے بھیجنے کے احکامات بھی موقع پر ہی دیے۔ وفد نے چیف سیکریٹری کو استور کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں چیف سیکریٹری نے استور سپریم کونسل کو وقتا فوقتا ان سے رابطہ میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا اور استور سپریم کونسل کی عوامی خدمات کو سراہا۔