مودی نے جو قدم اٹھایا اس سے اب کشمیر آزاد ہوگا وزیر اعظم پاکستان

مظفر آباد(نامہ نگار)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں جمہوریت پسند ہوں کیونکہ دنیا کی تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ جمہوریت جتنی بھی بری ہو پھر بھی وہ سب سے بہتر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مغرب ہم سے آگے اس لیے بڑھا کہ وہاں جمہوریت آگئی، جتنی بہتر جمہوریت ہوتی ہے اتنی کم غربت ہوتی ہے، جن لوگوں میں جمہوریت تھی وہ آگے بڑھ گئے اور جن میں نہیں تھی وہ پیچھے رہ گئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر آپ دنیا کے سب سے خوشحال ملک دیکھیں اور سب سے غریب ملک دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ خوشحالی کی وجہ شفافیت ہے جبکہ دیگر ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی میرے گھر میں چوری کرتا ہے اور اسے مقروض کرتا ہے تو کیا میں اس سے دوستی کرلوں؟