صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس(ر)سید جعفرشاہ کی قیادت میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گی

#گلگت:صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس(ر)سید جعفرشاہ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کیجانب سے ۵ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیری مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ریلی کے اختتام پر صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس(ر) سید جعفرشاہ، صوبائی نائب صدر کرنل(ر)عبید اللہ بیگ، صدر دیامر ڈویژن خالد خورشید،سینئر نائب صدر گلگت ڈویژن گلاب شاہ آصف، اور سینئر رہنماء ظہیر الدین بابر نے خطاب کیا۔ریلی میں پاکستان تحریک انصاف ، آئی ایس ایف اورانصاف یوتھ ونگ کے سینکڑوں رہنماء و کارکنان نے شرکت کی۔