یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے قاتل و انسانیت کے قاتل مودی کو یہ پیغام دینگے کہ کشمیری قوم کے لئے ہم سب ایک ہیں عتیق پیزادہ

گلگت( پ ر ) صدارتی امیدوار انصاف یوتھ ونگ گلگت بلتستان عتیق پیرذادہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کی حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے تقریب میں انصاف یوتھ ونگ کے تمام رہنما بھرپور شرکت کرینگے اور اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے قاتل و انسانیت کے قاتل مودی کو یہ پیغام دینگے کہ کشمیری قوم کے لئے ہم سب ایک ہیں اور مسئلہ کشمیر پر ہم ہر محاذ پر جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز واقعات پر تاحال خاموش ہے جو کہ انسانیت کی سب سے بڑی تذلیل ہے 5 اگست 2019 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے تمام نظام زندگی مفلوج ہے کشمیری بھائیوں کو ان کی عبادت سے روکا جارہا ہے کشمیریوں کو نکال کر ہندو آباد کاری کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی اپنے آپ کو کبھی اکیلا تصور نہیں کرے ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و صدر مملکت خداداد پاکستان عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو لیکر عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا اس طرح آج تک کسی نے نہیں اٹھایا عمران خان نے انڈیا اور مودی کے مکروہ چہرے سے نقاب اٹھایا اور یہ بتادیا کہ بڑی جمہوریت کے دعوے دار کس طرح کشمیر کے عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ۔ ہم اپنے ملک کے دفاعی اداروں کے مشکور ہیں جنہوں مسئلہ کشمیر پر مکمل دفاع کیا اور کشمیری بہن ،بھائیوں سے ہونے والی زیادتیوں کو اقوام عالم کے سامنے لایا اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے قائد کی طرح کشمیر کے مسئلے کو لیکر ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ۔