پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیٸرمین آصف علی زرداری فریال تالپور اور اب قاٸد پارلیمنٹ خورشید شاہ کو بے جا حراست میں لینا نہ صرف نیب گردی ہے بلکہ انتقامی کارواٸی ہے کاشف بونجوی

گلگت(کرگل فورم)پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے غریبوں کی پارٹی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے غریب اور مظلوم عوام کی آواز بن کر ترجمانی کی پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اس پارٹی کی ابیاری میں شہدا کا خون شامل ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی دیامر استور ڈیژن کے سیکر ٹری اطلاعات کاشف بونجوی نے کرگل فورم میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیٸرمین آصف علی زرداری فریال تالپور اور اب قاٸد پارلیمنٹ خورشید شاہ کو بے جا حراست میں لینا نہ صرف نیب گردی ہے بلکہ انتقامی کارواٸی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قاٸد شہید ذوالفقار علی بٹھو کے داماد سابق صدر پاکستان شریک چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب آصف علی زرداری نے ماضی میں بھی سات سال قید کا سامنا کیا مگر کرپشن ثابت نہ ہو پاٸی اب بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی مگر نیب گردی کے لپیٹ میں ہے چونکہ انہوں نے نیب کو للکارا تھا جس کی وہ آج سزا بگھت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آجکل سچ اور حق پر بات کرنا جرم ہے انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن ہوں بٹھو کا حقیقی سپاہی ہوں مگر پاکستان مسلم لیگ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو بھی نیب گردی میں دھکیلا گیا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین انتقامی کارواٸیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نیازی کے دور حکومت میں ہر شعبہ ہاۓ سے تعلق رکھنے والا شہری مایوس ہے غریب عوام پیس رہی ہے مہنگاٸی عروج پر ہے اشیا خوردنوش پیٹرلیم مصنوعات اور ڈالر عروج پر ہے غریب عوام رل گٸی ہے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہےملک کا پیہہ جام ہے صنعت کار اور سرمایہ کار پریشان ہیں فیکٹریاں بند اور پراٸیویٹ ادارے بند ہورہے کاروبار تباہ ہورہا اور سونامی خان اقتدار کے نشے میں مست ہیں خدارا ہوش کے ناخن لیں اور کاروبار سیاست کو سنجیدہ لیں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر آینگے۔