تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں بنتے ہی خواتین کو حقیقی معنوں میں انصاف دلاونگی بلخصوص ضلع استور مٕں خواتین کے مساٸل کا خاتمہ یقینی بناتے ہوۓ گاٸینی کالوجسٹ سینٹر کی فعالیت کو یقینی بناونگی ساجدہ صداقت

گلگت(کرگل فورم)پاکستان تحریک انصاف۔ پاکستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے خدا کے فضل کرم سے آج ملک میں سزا اور جزا کا نظام راٸج ہے چوروں کا احتسابی عمل شروع ہوچکا ہے چوروں کی چیخھیں نکل رہی ہیں چور اپنی کرپشن چوری اور اقراباپروری کا خمیازہ بگھت رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ کی سینٸر رہنما ساجدہ صداقت نے کرگل فورم سے گفت شنید کرتے ہوۓ کیا۔انہوں نے کرگل فورم میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان ملک پھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مقبول ہوتی جارہی ہے اور سید جعفر شاہ کی قیادت میں مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو تمام پارٹیوں نے نظرانداز کیا اور عوام کو بے وقوف بنایا گیا اب کی بار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں ہمارے حقوق سے آراستہ کریگی۔انہوں نے کہا بہت جلد اس کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ پسے ہوۓ طبقات کو آگے لانا ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ گلگت بلتستان کی حقیقی معنوں میں شناخت ہوگی بنیادی حقوق سے آراستہ اور خوشحال گلگت بلتستان یقینی ہوگا۔انہوں نے کرگل فورم میں کہا کہ ماضی میں یہاں صوباٸی حکومتوں نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ہر بار عوام کو بے وقوف بنایا گیا جوکہ اس علاقے کیساتھ ذیادتی اور دشمنی کے مترادف ہے ان شاء اللہ گلگت بلتستان میں 2020 کے اتخابات میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنا کر نہ صرف اس علاقے کو ترقی پر گامزن کریگی بلکہ ملک بھر کے چوروں کی طرح یہاں کے چوروں اور ان کی پوری ٹیم کو مناور جیل ان کا ٹھکانہ بناۓ گی۔انہوں نے کرگل فورم میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ہوتے ہوۓ چوروں کو کوٸی گنجاٸش نہیں کہ وہ بچ سکے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا ڈھونگ رچانے والوں کو پاٸی پاٸی کا حساب دینا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس میں میگا کرپشن ہوٸی ہے ان شاء اللہ ہماری حکومت بنتے ہی میگا کرپشن کو بھی بے نکاب کرینگے۔اانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کرگل فورم میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں بنتے ہی خواتین کو حقیقی معنوں میں انصاف دلاونگی بلخصوص ضلع استور مٕں خواتین کے مساٸل کا خاتمہ یقینی بناتے ہوۓ گاٸینی کالوجسٹ سینٹر کی فعالیت کو یقینی بناونگی اور خواتین کو تعلیم سے حمکنار کرونگی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین میں ٹیلینٹ کی کوٸی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی ہماری خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروکار نہیں لاسکتی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو آگے لے کے آونگی اور خواتین کے غصب شدہ حقوق دلا کر ہی دم لونگی۔