برطانیہ: ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش سے سونے کا کموڈ چوری

برطانیہ(ویب ڈیسک) ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش سے سونے کا کموڈ چوری برطانیہ کے بلینہم پیلس میں ہونے والی ایک نمائش سے خالص سونے کا بنا ہوا ایک انوکھا کموڈ چوری ہو گیا ہے جس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔بلینہم پیلس لندن کے مغربی علاقے میں واقع ہے۔ یہ عمارت دنیا کا تاریخی ورثہ قرار دی جا چکی ہے۔اسی محل میں برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل بھی پیدا ہوئے تھے۔بلینہم پیلس میں نادر فن پارے اور تاریخی فرنیچر نمائش کے لیے رکھے گئے تھے