وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹایا جائے اور کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے تومذاکرات ہوسکتے ہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دوطرفہ مذاکرات سے کبھی بھی اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ لیکن بھارتی قیادت کی جانب سے مذاکرات کا ماحول دکھائی نہیں دیا جا رہا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس شرط پر مذاکرات ہوسکتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوہٹایا جائے اور کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے تومذاکرات ہوسکتے ہیں۔