انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان نے انڈیا سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے جس کے بعد انڈیا سے آنے والے اور مختلف ادویات میں استعمال کیے جانے والےخام مال اور کیمیکلز کو بھی پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

گلگت (نیوز ڈیسک)انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان نے انڈیا سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے جس کے بعد انڈیا سے آنے والے اور مختلف ادویات میں استعمال کیے جانے والےخام مال اور کیمیکلز کو بھی پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔اس پابندی کے باعث پاکستان میں فارماسوٹیکل انڈسٹری کے مطابق زندگی بچانے والی بیشتر ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹ میں ان کی کمی کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔پاکستان میں ادویات کی قلت کے خدشے کے پیش نظر گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مسئلے کا جلد از جلد حل نکالنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا