رامہ روڈ میں کوتاہی اور تاخیر برداشت نہیں کی جاے گی اس سڑک کی تعمیر جلد یقینی بنایا جاۓ تاکہ سیاحت کو فروغ ملے ڈپٹی کمشنر استور

استور (عبدالوہاب ربانی ناصر)ڈپٹی کمشنر/ ڈسڑکٹ مجسٹریٹ استور عظیم اللہ نےایگزکٹیوانجینیر محکمہ تعمیرات ضیاءاللہ کے ہمراہ زیر تعمیر راما سڑک کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کاجائزہ لیا.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سڑک سیاحت کے حوالے سے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے لہذا اس سڑک کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی اور تاخیر برداشت نہیں کی جاے گی اور پوری کوشش ہوگی کہ اس سڑک کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جاے گی تاکہ سیاحوں کی سفری مشکلات میں کمی آے گی اور ساتھ ہی سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگا جس سے ضلع کے لوگوں کی معشیت میں بہتری آے گی اور لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آے گی.اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس اہم سڑک کی تعمیر سے استور کی معاشی انقلاب آے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میئسر آئیں گے. اس لیے ہماری پوری کوشش ہے کی اس سڑک کو اس سال کے آخر تک مکمل کیا جاے. انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کےدوران غیر معیاری مٹیریل کی استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اگر غیر معیاری مٹیریل کا اسعتمال کیا گیا تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے گی.انہوں نے متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ وہ جتنا جلد ممکن ہو سڑک کی تعمیر مکمل کرے.