ملک کی معشیت تباہی کے دہانے پر ہے ہم عمران نیازی کے عوام دشمن بجٹ اور پالیسی کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی ذیر صدارت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا کیمپ آفس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سنیر نائب صدر جمیل احمد ،صوبائی سیکریٹری جنرل انجینر اسماعیل ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش ممبر سنٹرل ایکزیگٹیو کمیٹی محمد موسیٰ سمیت دیگر سنیر رہنماوں اور کارکنوں کے اعلاوہ ذیلی تنظیموں کے عہدران نے شرکت کی ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جیالے بینظیر چوک پر کیک کاٹینگے بعد ازاں سابق صدر آصف علی ذرداری کی گرفتاری اور بجٹ پر کٹوتی کے خلاف ریلی نکالی جاے گی اس موقعے پر صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا چونکہ بینظیر بھٹو نے اپنے شہید والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوے ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کردار ادا کیا تھا اسی بات پر محترمہ کو شہید کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ مردحُر آصف علی ذرداری کی گرفتاری اسی بات کی کڑی ہے کہ ملک میں اظہار راے پر پابندی لگائی گئی ہے عوام کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کی جاری ہے ایک خاص ایجنڈے کے تحت نیازی کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے پاکستان ایک ناذکُ دور سے گرز رہا ہے عمران خان ملک کے تمام اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے پاکستان میں ان کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں رہا اداروں پر سوالات اٹھانے کی وجہ عمران نیازی ہے جو عدلیہ افواج پاکستان اور دیگر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس سازش کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ہم اپنی آواز مقتعدر حلقوں تک پہنچا دینگے اور ساتھ ساتھ ملک کی معشیت تباہی کے دہانے پر ہے ہم عمران نیازی کے عوام دشمن بجٹ اور پالیسی کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سالمیت اور مضبوط معشیت کی ضامن ہے اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری جنرل انجینر اسماعیل ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش ممبر سنٹرل ایکزیگٹیو کمیٹی محمد موسیٰ سمیت دیگر رہنما نے خطاب کرتے ہوے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے قائد کے اوپر لگاے گئے بے بنیاد الزامات کے خاتمے تک جد و جہد کرینگے ۔