سیکریٹری صحت پی ایم اے کی مشاورت سے ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس کے بجائے ہسپتالوں میں ہی پریکٹس کرنے کی پالیسی تیار کرے وزیر اعلی

گلگت: (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کی سیکریٹری صحت پی ایم اے کی مشاورت سے ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس کے بجائے ہسپتالوں میں ہی پریکٹس کرنے کی پالیسی تیار کرے۔ حکومت نے ڈاکٹروں کے مسائل حل کیے ہیں اور خصوصی انسینٹیوز دیے ہیں جسکی وجہ سے ڈاکٹروں کی تعداد150 سے540 ہوئی ہے۔ ہسپتالوں کی بہتری اور صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لاننگ ٹرم پالیسی بنائی ہے جسکے مثبت نتایج سامنے آرہے ہیں۔ گردے سے متعلق اور لائف سیونگ مشینر ی کی خریداری کی جارہی ہے صوبائی حکومت نے200 ڈاکٹروں کی نئی اسامیوں کی تخلیق کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے اگر وفاقی حکومت نے ڈاکٹروں کے لیے اسامیاں نہیں دی تو صوبائی حکومت خصوصی پراجیکٹ کے تحت اسامیاں تخلیق کریگی۔DHQ گلگت کو کیپٹیل ہسپتال اورDHQ سکردو، چلاس اور سٹی ہسپتال کو ڈویژنل ہسپتالوں کا درجہ دیا جارہا ہے اور ان ہسپتالوں کو وسائل بھی فراہم کیے جارئینگے۔