GBNS کےموجودہ صدر و کابینہ کی مدت پوری ہونے پر الیکشن کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کے بعد اجلاس میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاگیا

گلگت(پ ر)گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس صدر ایمان شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا.جس میں جنرل باڈی کے تمام اراکین نے شرکت کی. اجلاس میں گلگت بلتستان کے میڈیا صنعت کے حوالے سے تفصیلی گفت شنید کی گئی. اجلاس میں موجودہ صدر و کابینہ کی مدت پوری ہونے پر الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی غور و خوض کیاگیا. اجلاس میں صدر و کابینہ کی ایک سالہ کارکردگی کو سراہا اور گلگت بلتستان کے اخباری صنعت کو مضبوط بنانے پر صدر و کابینہ کو خراج تحسین پیش گیا. اجلاس میں موجودہ صدر و کابینہ کی مدت پوری ہونے پر نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاگیا اور ساتھ ہی ہفت روزہ ازان کے چیف ایڈیٹر خورشید احمد کو الیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا.جو دو مزید ممبران کا انتخاب کرکے الیکشن کمیٹی تشکیل دیگا اور جولائی میں گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے الیکشن کا انعقاد کرےگا. اجلاس میں روزنامہ نقارہ, روزنامہ وادی, ہفت روزہ صدائے گلگت بلتستان اور ہفت روزہ جیو گلگت بلتستان کی طرف سے دی گئی ممبر شب کےلئے درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا باقاعدہ ممبر بنایا گیا. اجلاس میں گلگت بلتستان کے اخباری صنعت کو مضبوط بنانے کےلئے کردار ادا کرنے اور مسائل ومشکلات کو دور کرنے کےلئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا.