صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سےمیڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل بالخصوص واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے کی جانے والی کوشش اور ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہیں گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائیٹی

گلگت (پ۔ر) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ایمان شاہ صدر جی بی این ایس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی مشیر برائے اطلاعات شمس میر کی جانب سے انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور ذاتی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی مشیر اطلاعات میڈیا انڈسٹری کو مضبوط بنانے اور اس انڈسٹری کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کیلئے مثبت اقدامات کو آگے بڑھائینگے۔ اجلاس میں بعض عناصر کے منفی پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی جن کا میڈیا انڈسٹری سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے تاہم ڈمی اخبارات کیلئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے اشتہارات کے حصول کیلئے ہر قسم کے منفی ہتھکنڈے استعمال کرتے رہتے ہیں اور اشتہارات کے حصول میں ناکامی کے بعد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بالخصوص مشیر اطلاعات کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں۔ اجلاس میں مشیر اطلاعات کے حالیہ مثبت اقدامات کو جاری رکھنے اور بعض ڈمی اخبارات سے وابستہ نام نہاد صحافیوں کے خلاف فوری کارروائی جس کے تحت ایسے نام نہاد صحافیوں کا داخلہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بند کرنے جیسے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں تمام سابقہ بقایا جات کی ادائیگی عبد الفطر سے قبل ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔