ولایت ٹاون جٹیال گندگی کا ڈھیر بن گیا انتظامیہ خاموش

گلگت(شبیر حیدر سے) جٹیال ویسٹ مینجمینٹ کے ناک کے نیچھے ولایت ٹاون نوازشریف کالونی گندگی کا ڈیر بن گیا متلقعہ ادارے کو ٹس سے مس نہیں ان خیالات کا اظہار عمائدین ولایت ٹاون جٹیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمینٹ کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا گیا مگر پڑوسی محلے کا پرسان حال نہیں انہوں نے کہاکہ ولایت ٹاون جٹیال میں بڑی آبادی ہے جبکہ صفائی ستھرائی کا کوئی نظام نہیں ویسٹ منیجمینٹ کے آفیسران اس مسلے کا نوٹس لیں اور یہاں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اس محلے کے لئے کوئی گاڑی یا پھر متبادل ڈیسٹ بن نصب کرایا جائے بصورت دیگر ماحولیاتی آلودگی اور امراض بڑنے کے خطرات ہیں انہوں نے کہا کہ عمائدین کا مطالبہ ہے کہ بالا حکام اس حوالے سے از خود نوٹس لیں اور صفائی کے نظام کو بہتر بنا کر ماحولیاتی آلودگی اور امراض کا تدارک کریں