کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال لڑنا پڑا تو بھی لڑیں گے سعدیہ دانش

گلگت (پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا لہو ضرور رنگ لائے گا.مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی نام نہاد جمہوری بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور جزبہ آزادی کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر نہیں دبا سکتے۔بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج چمکے گا اور بھارت کو ذلیل و رسوا ہو کر بھاگنا پڑے گا۔بے پناہ مظالم اور جبر و تشدد کے باوجود قوت ایمانی اور جزبہ آزادی سے سرشار بہادر کشمیری عوام کے پائے استقلال میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی جبکہ بھارتی افواج بوکھلاہٹ کا شکار ہونے لگی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کاز کے لئے سب سے زیادہ کام پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا ہے۔قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس حوالے سے تاریخی الفاظ کہے تھے کہ اگر کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال لڑنا پڑا تو بھی لڑیں گے اور میں بھی انسان ہوں، انسان سے خطا ہوتی ہے لیکن کشمیر کے مزاکرات میں، میں اپنی نیند میں بھی غلطی نہیں کر سکتا ہوں.پیپلز پارٹی گلگت بلتستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مزمت کرتی ہے