صوبائی حکومت کے وزراء خود کرپشن کے پردے چاک کرنے لگےحفیظ سرکار کی کرپشن اب کھل کر سامنے آنے لگی سعدیہ دانش

گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وزراء خود کرپشن کے پردے چاک کرنے لگے۔گڈ گورننس کا راگ الاپنے والی حفیظ سرکار کی کرپشن کی داستانیں اب کھل کر سامنے آنے لگی ہیں۔ٹھیکوں کی اپنوں میں بندربانٹ اور نوکریوں کی فروخت کے علاوہ اب تک کوئی کارکردگی نظر نہیں آئی۔اب تو صوبائی حکومت کے ذمہ دار لوگ اور وزراء خود کھلی کرپشن کا اعتراف کر رہے ہیں۔جن لوگوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے وہ پیپلز پارٹی پر الزامات لگا رہے تھے۔نیب اور دیگر ادارے اگر شفاف تحقیقات کریں تو ہر منصوبے کے پیچھے کرپشن کی داستانیں رقم ہیں اور اس کے تانے بانے براہ راست وزیراعلی سے ملتے ہیں۔کیا صوبائی حکومت بتا سکتی ہے کہ اس کی اب تک کی کارکردگی کیا ہے۔پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبائی حکومت کی بدترین کرپشن کا احتساب کیا جائے اور لوٹی گئی دولت واپس لی جائے اور عوام پر خرچ کیا جائے۔اب تو تحقیقاتی ادراوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں اور حکومتی وزراء نے جو چشم کشا انکشافات کئے ہیں اسکی روشنی میں فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے دیامر کے عوام کے حق پر جو ڈاکہ ڈالا ہے پیپلزپارٹی اسکی شدید مزمت کرتی ہے۔ترقیاتی کام کے نام پر جتنی کرپشن اس حکومت میں ہوئی ہے اسکی مثال ستر سالوں میں نہیں ملتی۔ہر محکمے کو مال مفت دل بے رحم کے مصداق لوٹا جارہا ہے۔کرپشن کی سرکس کے مداری نااہل ہوچکے ہیں اب حواری بھی حوالات جانے کی تیاری کریں