گلگت بلتستان انتظامیہ کی صحافت کش پالیسی پرگلگت بلتستان انتظامیہ کی میڈیا کوریج پر مکمل بائیکاٹ کا متفقہ فیصلہ جی بی این ایس

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس صدر ایمان شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا. اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی.اجلاس میں گلگت بلتستان میڈیا انڈسڑی کو درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی گفت شنید ہوئی. ممبران نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیاکہ ایڈورٹائزنگ پالیسی کابینہ سے منظور ہونے کے باوجود چیف سکریڑی, فنانس سکریڑی اور پلاننگ سکریڑی کی طرف سے بلاجواز اور بدنیتی پر مبنی اعتراض لگاکر اسے ردی کی ٹوکری کی نظر کردیاگیا.کو گلگت بلتستان انتظامیہ کا یہ اقدام میڈیا انڈسڑی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے.اجلاس میں گلگت بلتستان حکومت خصوصا وزیراعلیٰ اور کابینہ کی صوبائی انتظامیہ کےسامنے بےبسی پر بھی حیرت اور تشویش کا اظہار کیاگیا.اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ کی صحافت کش پالیسی پرگلگت بلتستان انتظامیہ کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے.اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ صوبائی حکومت اور کابینہ سے منظور شدہ ایڈورٹائزنگ پالیسی کی فوری طور پر منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے اور اس پر عملدارآمد کرایاجائے. اجلاس میں میڈیا انڈسڑی کے بقایہ جات کی عدم ادائیگی اور مختص شدہ رقم کی ادائیگی کو جان بوجھ کر التواء میں رکھنے پربھی سخت غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور محکمہ اطلاعات پر شدید تنقید کی گئی اور مطالبہ کیاگیا کہ طےشدہ فیصلے کےتحت بقایہ جات کی ادائیگی کاعمل تیز کرکے ادائیگیوں کو یقینی بنایاجائے. اجلاس میں صوبائی انتظامیہ کیجانب سے پیپرارولز کا بہانہ بناکر مقامی میڈیا انڈسڑی کو نظر انداز کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیاگیا اور سابق چیف سکریڑی محمود خان کےدور میں میڈیا انڈسڑی کے نمائندوں اور انتظامیہ کے مابین طے پانے والے فارمولے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا. اجلاس متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیاگیا تو مرحلہ وار احتجاجی سلسلہ شروع کیاجائے گا جسکے تحت دوسرے مرحلے میں صوبائی حکومت اور تیسرے مرحلے میں قومی سطح پر اس ایشوز کو اٹھایا جائےگا.