محکمہ سیاحت میں بھرتیوں کے تحریری امتحان کے 4 ماہ گزرنے کے باوجود بھی رزلٹ روکنا تشویشناک ہے رہنماء پی ٹی آئی فاروق احمد

گلگت(پ ر) محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں حالیہ بھرتیوں میں جو تحریری امتحان ہوئے تھے ان کا رزلٹ تاحال التواء کا شکار کا ہے جس کی وجہ سے امیدواروں میں تشویش پایا جاتا ہے چیف سکیٹریری گلگت بلتستان جلد از جلد نوٹس لیں اور تحقیقات کرائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے 4 ماہ قبل تحریری امتحان ہوئے تھے 4 ماہ گزرنے کے باوجود بھی رزلٹ روکنا تشویشناک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنئر رہنماء فاروق نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر اور سکیٹریری سیاحت کے ملی بھگت سے اسسٹینٹ ڈاریکٹر کے پوسٹ پر اپنے من پسند بندے کو بھرتی کیا ہے جو کہ قانون کے خلاف ورزی اور دیگر امیدواروں کیساتھ ذیادتی ہے اس معملے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان از خود نوٹس لیں تاکہ حقدار کو حق دلوانے میں میں کردار ادا کریں اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے میرٹ کے داعوے بھی درست ثابت ہو انہوں نے کہاکہ میرٹ پر بات کرنے والے میرٹ کا دھجیاں اڑھا رہے ہیں