وفاقی حکومت آئینی صوبے کا ڈھونگ رچاکر حقوق کے نام پر گندم سبسٹڈی کاخاتمہ اور ٹیکس کا نفاذ کرنا چاہتی ھے ہرگز برداشت نہیں کرئنگے قاضی نثار احمد

لگت(نمائندہ کرگل )قائد اہلسنت والجماعت وکوہستان و مرکزی خطیب جامع مسجد گلگت مولانا قاضی نثار احمد نےوفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے بنانے کی تجویز کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔اگر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی کوشیش کی گئی تو اہلسنت والجماعت سخت مزاحمت کریگی۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کا ڈھونگ رچاکر حقوق کے نام پر گندم سبسٹڈی کاخاتمہ اور ٹیکس کا نفاذ کرنا چاہتی ھے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا.