نیشنل ہائی وے اتھارٹی گلگت میں استعمال شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی کامیاب نیلامی ہوئی

گلگت(نمائیندہ کرگل نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی گلگت کے زیر استعمال شدہ پندرہ موٹر سائیکل اور چار گاڑیوں کی کامیاب نیلامی پیر کے روز گلگت میں مکمل ہوئی اس سلسلے میں نیلامی کی کاروائی نیشنل ہائی وے اتھارٹی گلگت کے دفتر میں ہوئی جس میں ایک ڈبل کیبن 2002 ماڈل پک اپ آٹھ لاکھ ستر ہزار میں نیلام ہوٕئی۔ایک اور ڈبل کیبن 1997 ماڈل پک اپ آٹھ لاکھ تیس ہزار میں نیلام ہوئی اسی طرح ایک سنگل کیبن 2010 ماڈل پک اپ گیارہ لاکھ پچاس لاکھ میں نیلام ہوئی۔ایک اور سنگل کیبن2010 ماڈل پک اپ گیارہ لاکھ اسی ہزار میں نیلام ہوئی۔پندرہ موٹر سائیکل ایک ہی ٹھکیدار نے فی موٹر سائیکل بتیس ہزار کےحساب سے نیلامی میں بولی دے کر میدان مار لیا اور موٹرسائیکل اپنے نام کرلیا۔اس نیلامی سےکل4510000 روپے حکومت نےحاصل کئے اس نیلامی میں ٹھکیداروں سمیت اعلی آفیسران اور سکیٹریری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین میڈیا کے نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.