قراقرم بورڑ ایگزام فیس کے نام پر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا طلبہ کا تعلمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ

گلگت( نمائیندہ کرگل ) قراقرم بورڑ فیس کے مد میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ان خیالات کا اظہار ماسٹر آف پولیٹیکل سائینس کے طلبہ وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماسٹر پارٹ ون کی ایگزام فیس 3700 ہے جبکہ پارٹ 2 کا بھی ایگزامنیشن فیس 3700 ہے پارٹ ون ایک سبجیکٹ سیپلیمنٹری والوں سے پارٹ ون کی پوری فیس وصول کیا جارہا ہے حالانکہ دوسرے بورڑ میں ایک سے دو سبجکیٹ سیپلیمینٹری والے طلبہ سے صرف فیل سبجیکٹ کی فیس لیا جاتا ہے اور یہاں تو عوام کو لوٹا جارہا ایک فیل سبجکیٹ کے مد میں پورے پارٹ ون کی فیس وصولی سخت نا انصافی ہے لہذا وائس چانسلر از خود نوٹس لیں اور اضافی فیس غریب طلبہ کو واپس دلوانے میں کردار ادا کریں اور طلبہ سے صرف فیل سبجکیٹ کے مد میں معقول فیس لینے کے احکامات جاری کرے تاکہ غریب عوام پر بوجھ نہ ہو تعلیمی سلسلہ غریب لوگ جاری رکھ سکیں