کارگاہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردی بزدلانہ کاروائی ہے جتنی شدید مزمت کی جائے کم ہے استور سپریم کونسل

گلگت( نمائندہ کرگل) کارگاہ میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے واقع میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار استور سپریم کونسل کے کنونئیر ڈاکٹر عباس اور جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آئے روز گلگت بلتستان میں دہشتگردی کے واقعات کا رونماء ہونا سوالیہ نشان ہے اور مٹھی بھر دہشت گرد نے پورے علاقے کو حیران پریشان کردیا ہے .صوبائی حکومت علاقے میں رٹ قائم کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے جسکی وجہ سے معصوم جانوں کا ضیاع کے واقعات بڑی تیزی سے رونماء ہورہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں یہ دہشت گرد کون ہیں کس کے ایماء پر علاقے میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ان کے پیچھے کون ہے ان کے عزائم کیا ہیں منظر عام پر لایا جائے اور پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مٹھی بھر دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے