صوبائی حکومت دیامر کے عوام کو دہشت گردوں کے ہاتھ یرغمال ہونے سے بچائے طاہرایوب

گلگت (نمائندہ کرگل) دیامر میں گزشتہ دن تعلیمی اداروں پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے نہ صرف تعلیم پر حملہ ہے بلکہ پورے علاقے پر حملہ ہے ان خیالات کا اظہار سنیئر سیاسی رہنماء طاہر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیامر کے عوام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائے اور ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کرے دیامر کے عوام محب وطن ہیں اور دھرتی ماں کے خاطر قربانی دینے والے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن پولیس کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کر کےمحب وطن ہونے کا ثبوت دیا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہماری دھرتی ماں ہے مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھ جلنے نہیں دینگے انہوں نے مذید کہا کہ سیشن جج پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے گلگت بلتستان کو دہشت گردوں کا مسکن بنے نہیں دینگے دہشت گردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے.