علاقے کے عمائدین اور معززین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شرپسند اور دہشتگرد عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی ہو چیف سکیٹریری گلگت بلتستان

گلگت( پ ر )چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے کہا ہےکہ شرپسندوں کے ساتھ آپریشن ردالفساد کی طرز پر آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائیگا۔ علاقے کے عمائدین اور معززین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شرپسند اور دہشتگرد عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کاروائی کی صورت میں عام عوام کی زندگی پر اثرات مرتب نہ ہوں انھوں نے ضلع دیامر کے عوام کا شر پسند عناصر کے خلاف ڈٹ کے احتجاجی مظاہروں کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا ھیکہ ریاست ان عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔ وہ آج شر پسند عناصر کے ھاتوں نقصان پہنچنے والے مختلف سکولوں کا ہنگامی دورہ کر رھے تھے۔ انہوں نے عوام کے احتجاج کو شر پسند عناصر کی شکست قرار دیتے ھوئے کہا کہ ریاست ان عناصر کی ھر حال میں سر کوبی کرے چیف سکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ چلاس میں تعلیمی اداروں پر شرپسندوں کی کارروائی کا جائزہ لنیے کے لیے ہنگامی طور دیامر پہنچ گئے تھے . اس موقع پر چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے احکامات دتے ہوئے کہاکہ.تعلیم دشمن عناصر شرپسندوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے. انہوں نے شرپسندوں کے ساتھ ردالفساد کی طرز پر آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائےگا. چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے کہا کہ علاقے کے عمائدین اور معززین پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شرپسندوں اور دہشتگرد عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں عام عوام کی زندگی پر اثرات مرتب نہ ہو ں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو حکم دیا کہ وہ سکولوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ھر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید حکم دیا کہ متاثرہ سکولوں کو جلد از جلد مرمت کر کے درس و تدریس کے سلسلے کو جاری رکھا جائے