بونجی میں مستقل بنیادوں پر بجلی کی سپلائی یقینی بنایا جائے عمائدین بونجی

استور(نمائندہ کرگل)بونجی کے عوام بجلی کی آنکھ مچولی سے آجز آگئے آئے روز کسی نہ کسی مسلے کے پیش نظر بجلی کی سپلائی بند ہوتی ہے گرمی کے اس موسم میں عوام پریشان حال ہیں ان خیالات کا اظہار بونجی کے ایک نمائندہ وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو شکایت کرنے کے باوجود بھی بجلی کی مستقل بحالی یقینی نہیں ہوئی عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی حکام بالا نوٹس لیں اور ضلع استور میں ایکسئین واٹر اینڈ پاور کے طور پر ایکسئین زاہد کی تعیناتی کو فوری یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اور عوام کو سڑکوں پر لائنگے انہوں نے کہا کہ رحمان نالا پاور پراجیکٹ میں بھی کام سست رفتاری کا شکار ہے حکام بلا سے پرزور اپیل ہے کہ اس پراجیکٹ پر نظر کرم کرے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنائیں اور منصوبے کی تکمیل کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے.