ٹھیکیداروں کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے چیف سکیٹریری گلگت بلتستان کی دلچسپیوں کو سراہتے ہیں ٹھیکیدار ایسوی ایشن

ّگلگت (نمائندہ کرگل) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی ٹھیکدار برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے اسی جذبے سے سرشار ہو کر اقدامات اٹھائنگے۔ یہ بات ٹھیکدار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کےدوران کہی۔انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹھیکدار برادری کے لمبے عرصے سے واجب الادا بقیہ جات کے بارے نوٹس لے کر ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 اور 2016 کے سیلاب میں ہونے والی تباہی کے باعث فوری نوعیت کے کام کے بقیہ جات اور لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کی غرض سے کئے جانے والے کاموں کی عدم ادائگیاں اور 2016 میں شدید بارشوں کے بعد بحالی کیلئے کئے جانے والے کام کا معاوضہ اور اسی طرح جنرل مرمت اور دیگر کام کے بقیہ جات کیلئے اٹھائے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ یاد رھے کہ ایک جامع کیس ان ادائگیوں کے سلسلے میں صوبائی کابینہ میں پیش کیا جا چکا ہے اور عرصہ دراز سے عدم ادائیگی کے مسلئہ کو حل کیا جارہا ہے