چیف سکیٹریری گلگت بلتستان کے احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ واٹر اینڈ پاور ٹس سے مس نہیں ٹھیکیدار برادری عدم ادائیگی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے

گلگت( نمائندہ کرگل) چیف سکیٹریری گلگت بلتستان کے احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ واٹر اینڈ پاور ٹھکیداروں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے سنجیدہ نہیں ان خیالات کا اظہار ٹھیکیدار برادری کے ایک وفد نے کرگل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ترقی کے لئے ہم نے بنک سے پیسے لے کے اور چند ٹھیکیدار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی جائیداد بھی بھیج کے علاقے کی ترقی اور روشن گلگت بلتستان کے جذبے میں اپنا حصہ ڈالا اور علاقے کی ڈویلپمنٹ اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کیا اور محکمہ 2013 سے2016 تک ادائیگیوں کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہا یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ اب کی بار موجودہ حکومت نے تمام ٹھکیداروں کے واجبات کی بذریعہ ڈپٹی کمشنرز تمام اضلاع سے ویریفیکیشن بھی کرائے اور حکومت ادائیگیوں کے حوالے سے سنجیدہ تھی مگر محکمہ کی لاپروائی کی وجہ سے ٹھکیداروں کو حق سے محروم رکھا گیا جون کے آخری ایام میں چیف سکیٹریری گلگت بلتستان نے بھی محکمے کو احکامات جاری کئے تھے کہ واجبات کی ادائیگیوں کو فوری یقینی بنایا جائے مگر اب تک محکمہ خاموش ہے اور ٹھیکیدار برادری مایوس اور گٹھن حالات سے دو چار ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان چیف سکیٹریری گلگت بلتستان اور اعلی حکام از خود نوٹس لیں تاکہ حقدار کو حق دلوانے میں کردار ادا کریں