ترقی کیلئے مختص فنڈز کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا بابر حیات تارڑ

گلگت(نمائندہ کرگل)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے اس عزم کا اظہار کیا ھے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے مختص فنڈز کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا اور عوام کا پیسہ عوام کے فلاح بہبود پہ ہی خرچ کیا جائے ترقیاتی منصوبہ کوہل بالا اور زیریں میں ہونے والے بے قاعدگی، سکوپ سے ہٹ کر کام کرنے، ٹھیکداروں کو ایڈوانس ادائیگیوں کے علاوہ ملحقہ آبادیوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حاجی ثناءاللہ کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پہ سخت ایکشن لیتے ہوئے انکوئری کمیشن کے چیئرمین کو حکم دیا کہ وہ ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت گزشتہ دو سالوں سے لٹکی ہوئی انکوئری کو 15 اگست تک مکمل کر کے کاروائی کیلئے پیش کر دی جائے