بونجی واٹر سپلائی اور رام گھاٹ بریج کا فوری طور پر منظوری دے کر عمل درآمد کرائنگے وزیر اعلی گلگت بلتستان
گلگت (پ ر) ایم ایس ایف کے سینئیر رہنماء کامران بونجی کے قیادت میں بونجی اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد فنانس سیکرٹری اصرار احمد اور نیک عالم و دیگر نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کی جس میں وفد نے بونجی واٹر سپلائی اور رام گھاٹ بریج کا مطالبہ کیا جو دفاعی لحاظ سے بھی اہم ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بونجی دورے کا دعوت بھی دیا اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ وفد کے دونوں اہم مطالبات کو فوری طور پر منظوری دے کر عمل درآمد کرانے کے لئے احکامات جاری کر دیئے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے بونجی اصلاحی کمیٹی کے خدمات کو سراہا اور مذید بہتر تواقعات کی امید بھی ظاہر کی اور کمیٹی کو یقین دلایا کہ آئیندہ بھی حکومت گلگت بلتستان کے طرف سے کوئی بھی مدد درکار ہو عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نمائندہ وفد کے داعوت پر اگست 2018 کو بونجی دورے کا واعدہ بھی کیا