گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے محلہ محلہ سروے کر کے عوامی بنیادی مسائل کی نشاندہی کرنا نیک شگون ہے عمائدین چکرکوٹ سئی

گلگت(کرگل نیوز) گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے محلہ محلہ سروے کر کے عوامی بنیادی مسائل کی نشاندہی کرنا نیک شگون ہے اگر اس سروے کے تحت بنیادی مسائل پر کام کیا جائے تو یقینا معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا جی بی آر ایس پی کی تشکیل سروے ٹیم سے مطمعن ہیں اور پر امید ہیں اس ٹیم اور میڈیا کے بدولت ہمارے مسائل کی بہتر انداز میں نشاندہی ہوگی علاقے میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار عمائدین چکرکوٹ سئی بالا و پائین نے کرگل سے گفتگو کے دوران کیا جن میں محمد عابد سیف اللہ مرجان اور دیگر عمائدین نے بھی بات چیت کی انہوں نے کہا کہ بہت سارے سروے ٹیموں نے ہمارے علاقے میں کبھی صحت کبھی تعلیم کی بہتری کے حوالے سے سروے کیا مگر آج تک کچھ نہیں ملا اب کی بار جی بی آر ایس پی کی نو تشکیل ٹیم نے تفصیلی سروے کیا جس سے ہم پرامید ہیں اور توقع ہے کہ ہمارے مسائل کے حل اور تدارک کے حوالے سے بہتر اقدامات اٹھانے میں مثبت کردار ادا کرینگے ہم نے نو تشکیل ٹیم کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ بھی کیا اور ہم خصوصا میڈیا کے بھی مشکور ہیں کہ میڈیا ہمیشہ سے مظلوم عوام کی آواز بنی ہے