وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان

اسلام آباد،( پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ،وزیر اعلی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر قاتلانہ حلے کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں ایسا ماحول پھر پیدا ہو چکا ہے کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے اس ماحول کو ختم کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے پس پردہ عوامل کو سامنے لا کر قرار واقع سزا دینا ہوگا تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں ،وزیر اعلی نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف اس حد تک نہیں بڑھنا چاہئے کہ عدم برداشت کا ماحول پیدا ہو اور ملک انارکی کی طرف بڑھے ،وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے۔