گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا متفقہ فیصلہ گلگت بلتستان کو ٹریڈ فری ژون قرار دینے تک ٹریڈ کے تمام تر معمولات جام کرینگے ناصر راکی

گلگت(گوہر ایوب سے)گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر راکی کے صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام اراکین اور ممبران نےبھی شرکت کی اجلاس میں پاک چائنہ ٹریڈ کے تمام امور پر بات چیت ہوئی اجلاس کے بعد صدر ناصر راکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا متفقہ فیصلہ ہے کہ گلگت بلتستان کو ٹریڈ فری ژون قرار دینے تک ٹریڈ کے تمام تر معمولات جام کرینگے انہوں نے کہا کہ جب گوادر کو ٹریڈ فری زون قرار دیا گیا ہے تو گلگت بلتستان کو کیوں نہیں ٹریڈ فری ذون قرار دیا جاتا ہے گلگت بلتستان پاک چائنہ کا گیٹ وے بھی ہے باوجود اس کے نظر انداز کیا گیا تو سست ڈرائی پورٹ میں ٹریڈ کے تمام تر معمولات کو جام کرینگے.انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور قوم نے ڈوگرہ راج سے اپنے ذور بازو آزادی حاصل کر کے الحاق پاکستان کیا تھا مگر اس علاقے کومسلہ کشمیر سے جوڑ کے متنازعہ بنایا جارہا ہے بین الاقوامی قوانین کے تحت متنازعہ علاقوں میں ٹیکس نافذ العمل نہیں ہوتا مگر افسوس کیساتھ یہاں ٹیکس بھی لگایا گیا تھا مگر کچھ عرصہ پہلے ٹیکس کے خلاف مہم چلا کر ٹیکس کو روکا گیا