گلگت شہر کی خوبصورتی اور ڈیویلپمینٹ میں جی ڈی اے کا اہم کردار رہا ہے ہمارا آج اور ہمارا کل بدل رہا ہے ہم ترقی کے منازل طے کرنے جارہے ہیں مشیر اطلاعات گلگت بلتستان

گلگت(کرگل نیوز)گلگت شہر کی خوبصورتی اور ڈیویلپمینٹ میں جی ڈی اے کا اہم کردار رہا ہے ہمارا آج اور ہمارا کل بدل رہا ہے ہم ترقی کے منازل طے کرنے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے جی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے دی گئی پریس بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان علاقے کی ڈویلپمنٹ اور ترقی سے ہوتی ہے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کا بیڑا جی ڈی اے نے اٹھایا ہے اور عملی طور پر کام ہو رہا ہے جس کی زندہ مثال گلگت شہر تزائین و آرائش و تعمیر ترقی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں یادگار شہداء فیملی پارک دنیور سسپینشن بریج فوٹو گیلیری اور دیگر پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہے جس کے لئے جی ڈی اے مبارکباد کے مستحق ہے اس کے علاوہ بہت سارے پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں بہت جلد تکمیل ہونگے اور بہت سارے پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں انہوں نےکہا کہ جی ڈی اے کی سب سےبڑی کامیابی یہ ہے کہ گلگت شہر کا ماسٹر پلان کی ذمہ داری بھی قبول کیا ہے جو کہ بہت بڑا چیلنج تھا جو کہ گزشتہ 70 سالوں میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا ہماری حکومت برسراقتدار آتے ہی گلگت شہر کی تزائین و آرائش و تعمیر ترقی کے حوالے سے ماسٹر پلان متعارف کرایا جوکہ جی ڈی اے نے قبول کیا اور عملی طور پر اس حوالے سے کام بھی شروع ہو چکا ہے اس کے علاوہ شہر کے اندر شمسی توانائی کے اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کیے جاچکے ہیں اور آئندہ چند روز میں ریور روڑ اور دیگر لنک روڑ میں بھی اسٹریٹ لائٹ نصب کئے جائنگے انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کے مضافات میں بھی پبلک پارک اور پلے گراونڈ بنائے جارہے ہیں جس سے ہماری آنے والی نسلیں مستفید ہونگی