گلگت بلتستان سپر لیگ GBSL (کرکٹ ٹورنامنٹ ) 2018گلگت سٹی پارک میں شروع ہوا

گلگت (کرگل نیوز ) پہلا گلگت بلتستان سپر لیگ GBSL (کرکٹ ٹورنامنٹ ) 2018گلگت سٹی پارک میں شروع ہو گیا جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں ۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب گلگت سٹی پارک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردرن ایریا مینجر جنرل ثاقب محمود ملک تھے ۔
میچ شروع ہونے سے پہلے رنگ برنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے اور کھلاڑیوں نے مارچ پاس کیا جن کو شائقین نے بہت سراہا ۔
اس موقع پر فورس کمانڈر نے گلگت بلتستان کی انتظامیہ خصوصا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز, ڈی سی گلگت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور قومی سطح کے کھلاڑی پیدا ہو نگے ۔
ابتدائی میچ میں گلگت میون نے ضلع نگر کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔نگر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اور 95 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔جواب میں گلگت میون نے مقررہ حدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔گلگت میون کے اجلاج حسین کو عمدہ پرفارمنس پر مین آف میچ قرار دیا گیا جنہوں نے 4 اورز میں 15 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔