گلگت بلتستان میں 8مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جایگا

گلگت (پ ر)ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان بھر میں8مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جا رہا ہے جس کیلئے وومن ڈیویلپمنٹ و انسانی حقوق کے محکمے نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہے ۔عاصم ٹوانہ سیکریٹری سوشل ڈیویلپمنٹ و انسانی حقوق نے تمام ضلعی دفاتر کے ذمہ داران کو کہا ہےکہ اس دن کو پورے صوبے بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے اور اس دن کی نسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی ترقی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس دن کو مانانے کا مرکزی خیال خواتین کی ترقی، گلگت بلتستان کی ترقی ہے ۔
ٓعالمی یوم خواتین کے سلسلے میں مرکزی تقریب گلگت میں منعقد ہوگی جس میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش ہوگی جس کا مقصد ترقی میں خواتین کے کردار پہ روشنی ڈالنا ہوگا۔ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ھونے والے اس پروگرام میں خواتین دستکاری کے نمونوں سمیت دیگر اشیاء کی نمائش بھی کرینگے ۔ مرکزی تقریب میں ٹیبلو بھی پیش کیے جائنگے جس کا مقصد خواتین کے مسائل اور ان کا حل ہے۔ سرینا ہوٹل کے تعاون سے ہنرمند خواتین کے کام کو اجاگر کرنے اور قومی و بین الاقوامی مارکیٹ تک ان کی رساٰئی کیلے مختلف کوششیں کیے جانئیگے۔