تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تیسری شادی کر لی

اسلام آباد(کرگل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے جماعت کے سربراہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کی باقاعدہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں اور انھیں شادی کی مبارک باد دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ مانیکا نے ٹوئٹر پر لکھا: ’اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کر رہے ہیں۔آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔