محکمہ جنگلات اور سرغنہ گروہ کی ملی بھگت تانگیر سے عمارتی لکڑی سمگل کیا جارہا ہے رحیم جان

چلاس (کرگل نیوز)محکمہ جنگلات کی ملی بھگت تانگیر سے بڑے پیمانے پر عمارتی لکڑی سمگل کیا جاتا ہے حکام بالا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار تانگر سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی ورکر رحیم جان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا.انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں بھی دیامر کے حدود میں بڑے پیمانے پر لکڑی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا تھا سمگلنگ میں ملوث سرغنہ گروہ کو بے نقاب کر کے کڑی سزا دی جائے اور تفتیش کر کے محکمہ جنگلات کے ملوث اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ علاقے میں موجود جنگلات کو تلافی نقصان سے بچایا جاسکے انہوں نےکہا کہ سمگلنگ میں ملوث سرغنہ گروہ نے باقاعدہ طور پر لکڑی سمگلنگ کرنے کے لئے آئل ٹینکر ز کو استعمال کیا ہے انہوں نے کہا کہ سرغنہ گروہ آج سے نہیں بلکہ عرصہ دراز سے جنگلات کی کٹائی میں سرگرم ہیں لہذا چیف سکیٹریری نوٹس لیں اور ملوث گروہ اور محکمہ جنگلات کے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے جنگلات کو تلافی نقصان سے بچایا جاسکے.