کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان

گلگت(گوہر ایوب سے)مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے حوالے سے میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے گلگت بلتستان میں میڈیا ترقی کے منازل طے کررہا ہے میڈیا کی مضبوطی ریاست کی مضبوطی ہے کیونکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد سے گفت و شنید کرتے ہوئے کیا انہوں نے جی بی این ایس کے وفد کو یقین دلایا کہ جلد ہی صحافتی تنظیموں کو در پیش مسائل سے چھٹکارا دلائنگے.انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں گلگت بلتستان پر ہیں چونکہ گلگت بلتستان کو جغرافیائی لحاظ سے منفرد مقام حاصل ہے اور پاک چائنہ اکنامک کوری ڈور کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا رخ گلگت بلتستان کی طرف ہورہاہے مستقبل میں گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی یقینی ہے اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت حقیقی جمہوریت پر مبنی ہے یورپ امریکہ اور دیگر ممالک میں صرف نام کی جمہوریت ہے میڈیا کی آذادی جمہوریت کی مرہون منت ہے جبکہ ہماری حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے.