گلگت بلتستان کو مثالی صوبہ بنا کر دم لیئنگے ثوبیہ مقدم

گلگت(کرگل نیوز)صوبائی وزیر ترقی نسواں و بہبود آبادی گلگت بلتستان ثوبیہ مقدم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان میں عوامی منصوبوں کو عوام کے لیے قبرستان بنا دیے تھے۔مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے سی پیک اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں کے ای یو 100 میگا واٹ۔پھنڈر 80 میگاواٹ ۔کنوداس تا نلتر ایکسپریس سمیت گلگت تا غزر ایکسپریس ہائی وےاستور ویلی روڈ اور جگلوٹ سے سکردو روڑ کی تعمیر کے لیے کھربوں مختص کردیئے ہیں ۔اور ماضی کے بیمار منصوبوں کو مکمل کرنے کے ساتھ کھربوں کے میگا پراجیکٹ شروع کرا کے خطے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھایا ہے۔سیاسی مخالفین آئیندہ چند سالوں میں حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔اور جی بی کو تعمیر وترقی کے ذریعے مثالی صوبہ بنائیں گے