اسلا آباد میں انکم ٹیکس ایکٹ 2012 معطلی نوٹیفیکیشن کے بعد حکمران جماعت کے زمہ داران اور عوامی ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے عہدہداران کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(کرگل نیوز)گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں سینئر وزیر اکبر خان تابان وزیر قانون اورنگ زیب ایڈووکیٹ ،چئر مین سٹینڈنگ کمیٹی اشرف صدا ، سید افضل چئیرمین ایکشن کمیٹی مولانا سلطان ریئس انجمن تاجران کے رہنما غلام حسین اطہر اپوزیشن لیڈر کیپٹن ر شفیع پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ندیم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں متفقہ نکات کا اعلان کیا سئنئر وزیر حاجی اکبر تابان اور وزیر قانوں اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان نے انتھک کوششوں سے آج ممکن بنا کہ 2012کے ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ کو منسوخ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ان دنوں میں اسلام آباد میں رہ کر گلگت بلتستان کے بہت اہم مسائل کو حل کیا ہے جس میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی کی حتمی سفارشات ٹیکس کا ایشیو ،بنجاب حکومت سے گلگت بلتستان کے لئے سپیشل گرانٹ اور گلگت بلتستان میں آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کی ہڑتال کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مطالبات کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کر رہی ہے او رنگزیب ایڈو کیٹ نے کہا کہ آج گلگت بلتستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایکشن کمیٹی ،انجمن تاجران اور حکومت یکجا ہو کر اپنے ازلی دشمن بھارت کو بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنا زہریلا پرو پگنڈہ بند کر دے ہم سب ایک ہیں ہم کل بھی پاکستانی تھے آج بھی پاکستانی ہیں اور آئندہ بھی پاکستانی ہی رہیں گے عمران ندیم نے کہا کہ میں اپنے قومی میڈیا سے کہنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو قومی میڈیا مناسب کوریج نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے بھارت اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر گلگت بلتستان کے حوالے سے منفی پرو پگنڈہ کر رہا ہے ، مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینئر وزیر اکبر تابان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھارتی پروپیگنڈا کو اپنے اتحاد سے ناکام بنایا ہے وزیر قانون اورنگ زیب خان نے کہا کہ پوری تحریک میں پاکستان مخالف ایک بھی نعرہ نہیں لگا اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے چئر مین سلطان رئیس نے کہا کہ ہم آج سے گلگت بلتستان سے ٹیکس کے خلاف دھرنوں جلسے جلوسوں کے خاتمے کا اعلان کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ہم کہنا چاہتے ہیں کہ حکومت ایک ماہ کے اندر منرل پالیسی کے حوالے سے ہمارے مطالبے کو بھی پورا کرے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہنا چاہتے ہیں کہ جس طرح دلجمعی سے ٹیکس کے ایشیو کو حکومت نے سنجید دیگی سے لے کر گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبے کو پورا کیا اسی طرح دیگر مطالبات کی تکمیل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے

اسلام آباد()وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چند دنوں میں اسلام آآباد میں رہ کر گلگت بلتستان کے بہت ہی اہم مسائل حل کرائے جن میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی کی حتمی سفارشات اور ڈرافٹ کی تیاری،ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ ،2012کے ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ کی معطلی ،پنجاب حکومت سے گلگت بلتستان کے لئے ایک ارب کی خصوصی گرانٹ اور گلگت بلتستان میں آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کی ہڑتال کے خاتمے سمیت بہت سے اہم مسائل حل کرا ئے اور اب وزیر اعلی گلگت جائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے میڈیا کواڈینیٹر رشید ارشد نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چند دنوں میں اسلام آباد میں رہ کر گلگت بلتستان کے جو اہم مسائل حل کرائے ہیں گزشتہ حکمرا ن اتنے کام سالوں میں نہیں کرا سکتے تھے ،آئنی اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دے کر اس کی قانونی ڈرافٹ کی تیاری ،ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور دو ہزار بارہ کے پی پی کے نافذ کردہ ٹیکس ایکٹ کی معطلی اور پنجاب حکومت سے گلگت بلتستان کیلئے ایک ارب کی خصوصی گرانٹ کی منظوری جیسے اہم کارناموں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر رہے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ چند سیاسی یتیم جنہیں عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے وہ جھوٹے بیانات اور نعروں سے عوام کو سچ سے دور کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی بھول ہے عوام با شعور ہو چکے ہیں عوام جانتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا وزیر اعلی آیا ہے جو صحیح معنوں میں عوام کے جزبات کی ترجمانی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کر چکے ہیں